تصویر ساز
قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )
معنی
١ - تصویر بنانے والا، مصور۔ سنو اے حسن کے تصویر ساز سنو اے عشق کے جادو طرازو ( ١٧٧٤ء، تصویر جاناں، ١ )
اشتقاق
عربی زبان سے ماخوذ اسم 'تصویر' کے ساتھ فارسی مصدر 'ساختن' سے مشتق صیغہ امر 'ساز' بطور لاحقہ فاعلی ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٧٤ء میں "تصویر جاناں" میں مستعمل ملتا ہے۔